کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)کوئٹہ الیکٹرک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عیسیٰ خان خروٹی چیئرمین،حاجی صدیق کاکڑ ڈپٹی چیئرمین، عبدالمالک کاکڑ صدراور شعیب خان کاسی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک ایسوسی ایشن کے انتخابات اتوار کو یہاں کوئٹہ میں ہوئے جس میں عیسیٰ خان خروٹی چیئرمین،حاجی صدیق کاکڑ ڈپٹی چیئرمین، عبدالمالک کاکڑ صدر،نثاراحمد خان سینئر نائب صدر،محمداشرف ترین نائب صدر، امیرحمزہ آغا نائب صدر، شعیب خان کاسی جنرل سیکرٹری،یاسر صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، میر وائس خان جوائنٹ سیکرٹری،محیب اللہ اسسٹنٹ جوائنٹ سیکرٹری،ارشد محمود خزانہ سیکرٹری، عبدالحلیم بڑیچ پریس سیکرٹری، علاو الدین کاکڑ سربراہ ایگزیکٹو کمیٹی جبکہ اکرم خان ترین، عطاء اللہ شاہ، فاروق شاہ، حبیب اللہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوئے۔نومنتخب عہدیداروں سے عیسیٰ خان خروٹی اور حاجی صدیق کاکڑ،عبدالمالک کاکڑنے خطاب کرتے ہوئے کہ الیکٹرک کے کاروبار سے وابستہ افراد اسوقت بہت سے مسائل سے دوچار ہیں اورخاص کرایف بی آر کی جانب سے بلاجواز تاجروں کو تنگ کیا جارہا ہے اورانکے اکاونٹس سے ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے نکال لئے گئے ہیں اوراسکے ساتھ ساتھ تاجروں کو لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے الیکٹرک کے کاروبار سے وابستہ تاجر پریشانی سے دوچارہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ الیکٹرک ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نوجوانوں عہدیداروں پرمشتمل ہے جو الیکٹرک کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ الیکٹرک ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں پر نومنتخب عہدیداروں پر جس اعتماد کا اظہارکیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھر پورکوشش کریں گے۔
کوئٹہ، الیکٹرک ایسوسی ایشن کے انتخابات عیسیٰ خروٹی چیئرمین،حاجی صدیق کاکڑ ڈپٹی چیئرمین، عبدالمالک کاکڑ صدراور شعیب خان کاسی جنرل سیکرٹری منتخب

ٹیگز:
کوئٹہ
