کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) وزیراعلی ٰبلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے تربت کے علاقے ہو شاپ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے خفیہ ٹھکانوں کو معصوم اور بے گناہ افراد کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کر رہے ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں او ر انکے ٹھکانوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں قوم کیلئے باعث اطمینان ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سے سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں جلد کامیاب ہونگی انہوں نے کہا ہے کہ امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں قوم کے لئے فخر کا باعث ہیں وزیراعلیٰنے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعاکرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنے خفیہ ٹھکانوں کو معصوم اور بے گناہ افراد کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کر رہے ہیں

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
