پشین(گرین گوادر نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین جمشیدخان کی عدالت سے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اخترشاہ کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، استغاثہ کے مطابق ملزم نے چند عرصہ قبل کلی گانگلزئی میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس پر انہیں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ سرکار کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر نعیم بازئی اور مدعی کی جانب سے امان اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین کی عدالت سے ملوث ملزم اخترشاہ کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ٹیگز:
سیشن جج پشین
