کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی غفلت،مافیازکی بے رحمی ولوٹ مار کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم،مافیاز کی لوٹ مار جاری وزیر اعظم کا قوم سے خطاب وسبسڈی بھی مافیاز کاکچھ نہ کر سکی۔گھی چینی دالیں چائے وخوردنونیا اشیاء کی قیمتوں میں ہرملک سے زیادہ اضافہ ہوا ہے وزیراعظم اپنی مافیازکے پیدا کردہ مہنگائی کا دوسرے ممالک سے موازنہ نہ کریں وہاں فی کس آمدنی،روزگار،حکومت کا عوام کو دینے والی سہولیات بھی بتادیں یہاں تو حکمرانوں اوران کے مافیازکی لوٹ مارجاری جبکہ دیگرممالک میں عوام کا علاج وتعلیم مفت،بھاری تنخواہیں،بہترین روزگار،حکومتی کنٹرول یہا ں سے بہت بہترین ہے وزیرا عظم کو اپنی مافیازکی لوٹ مار اور دیگر ممالک کی ترقی فی کس آمدنی،عوام کو دی جانے والی سہولیات نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنی مافیا زکی ملی بھگت سے بجلی گیس،خوردنی اشیاء پر عوام کو ریلیف ختم اور لوٹ مار شروع کر دیاہے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے صارفین پر 1355ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ حکومت کے فیصلے سے 300یونٹس استعمال کرنے والے صارفین بھی متاثر ہوں گے۔ٹیرف میں 1.68روپے فی یونٹ اضافہ نومبر کے بلوں میں شامل ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ تحریک انصاف نے قسم کھا رکھی ہے کہ عوام کو زندہ درگور کرکے ہی رہے گی۔ مہنگائی نے بلوچستان کے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ عوام کو دووقت کی باعزت روٹی کمانا بھی مشکل ترین بنادیا گیا ہے۔ کاروبار تباہ،روزگارنہ ہونے کے برابرہے۔ ترقی و خوشحالی کے تمام اعداد وشمار محض گمراہ کن ہیں۔ کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں جو تسلی بخش کارکردگی پیش کررہا ہو۔ وہ تبدیلی جس کا خواب عوام کو دکھا گیا تھا۔ ملک و قوم اس وقت انتہائی نازک صورت حال سے دوچار ہیں۔ تحریک انصاف سے زیاہ نا اہل ا ور ناتجربہ کار حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھی گئی۔ سب لوٹ مارحکومت ومافیازو کالی بھیٹروں کی ملی بھگت سے ہورہا ہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔
حکومتی غفلت،مافیازکی بے رحمی ولوٹ مار کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
