کوئٹہ (گرین گوادر نیو) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خاتمے تک اپنا جدوجہد جاری رکھیں گی کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار ہے مگر حکمران خود کو بری الزمہ قرار دینے کی کوششوں میں مصروف ہے، ملک بھر میں تمام طبقات اس وقت سراپا احتجا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جمعیت کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج برسراقتدار حکمران ماضی میں حکومت اور حکمرانوں کے خلاف لوگوں کو احتجاج کا درس دیتے ہیں اور الزام لگاتے تھے کہ حکمران ان کے ساتھ مذاکرات کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں، آج ملک میں احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کی بجائے ان پر تشدد کیا جارہا ہے۔ تشدد سے کبھی بھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا اور نہ ہی اس طرح سے مسئلے حل ہوں گے، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ملک کے حالات کی بہتری کے لئے ایسے اقدامات اٹھائیں کہ ملک بحرانوں اور خون خراب کی طرف نہ جائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپوزیشن میں بھی ملک کو نقصان پہنچایا اور اب اقتدار میں رہ کر بھی ملک کو نقصان پہنچایا ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ان حالات میں ملک کی ترقی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، موجودہ حکمرانوں میں اہلیت نہیں ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ملک سے مہنگائی کے خاتمے اور ان حکمرانوں کی حکمرانی کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ڈیرہ غازی خان کے عوام نے ثابت کردیا کہ اب عوام موجودہ حکمرانوں کے ساتھ نہیں ہے اور نہ ہی ان کی پالیسیوں کو تسلیم کرتے ہیں جمعیت علما اسلام ایک منظم سیاسی و مذہبی جماعت ہے اور عوام کے امنگوں کے مطابق اپنے فیصلے کرتے رہیں گے۔
پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خاتمے تک اپنا جدوجہد جاری رکھیں گی، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
