کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ تحصیل سریاب شیراز آبادارباب کرم خان روڈ علاقائی یونٹ کانفرنس تحصیل سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا کی صدارت میں حاجی ظفر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ کانفرنس میں گزشتہ رپورٹ پیش کی گئی جس کی منظوری دیتے ہوئے بعد ازاں نئے کابینہ کا انتخاب عمل میں لا یا گیا۔ جس کے مطابق قیوم تاجک علاقائی سیکرٹری، سلیم ناصر سینئر معاون سیکرٹری، فہاد خان اطلاعات سیکرٹری، نظرخان ناصر مالیات سیکرٹری، صبور خان پیرزئی رابطہ سیکرٹری جبکہ نجم خان کاکڑ اور سید عبد الودود آغامعاونین منتخب ہوئے۔ نومنتخب کابینہ سے صوبائی سیکرٹری ثقافت سردار حیات خان میرزئی نے حلف لیا۔ کانفرنس سے پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹرری سید شراف آغا، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز سردار ادریس بڑیچ، سردار حیات خان میرزئی، اقبال بٹے زئی، ضلع معاونین نعیم خان اچکزئی، حاجی سعید خان اسحاق زئی، حاجی رسول جان، تحصیل سریاب سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا، ورو پشتون علاقائی سیکرٹری الفت خان نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس کی کارروائی اور سٹیج کی ذمہ داری تحصیل سریاب اطلاعات سیکرٹری صدام خان اچکزئی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر یاسین خان مہترزئی نے اپنے خاندان اور 4افراد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کانفرنس میں تحصیل کے ایگزیکٹیوز وکمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بجاء طو رپر اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی دی گئی ذمہ داریوں کو بروقت اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینگے اور پارٹی کو منظم وفعال بنانے اور جاری جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا وطن اور اس کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے آج ملک اور بالخصوص صوبے پر مسلط حکومت نے غیر آئینی ترامیم، سیاہ قوانین کے تحت عوام کے وسائل پر قبضہ جاری رکھا ہے جس کو منظم تنظیم اور سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام نے ناکام بنانا ہوگا۔ عوام کے زمینوں، وسائل، معدنیات پر قبضہ کرنے اور الاٹمنٹوں میں حکومت اور ان کا ساتھ دینے والوں کا عوام ضرور احتساب کرینگے۔ منفی تنقید، جذباتی اور متعصبانہ تقاریر کی گولہ باریوں سے عوام کو ورغلایا نہیں جاسکتا، ہر غیر آئینی، غیر جمہوری، غیر قانونی اقدام میں حکومت کے ساتھ دینے والے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جب کہ ان کی طرز سیاست اور پشتون عوام دشمنی سے عوام بخوبی آگا ہیں۔
پشتونخوا وطن اور اس کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے : پشتونخوامیپ

ٹیگز:
پشتونخوامیپ
