اسلام آباد (گرین گوادر نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے زلزلے کی وجہ سے جان بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت زخمیوں کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، وفاقی اور بلوچستان حکومت جان بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔ بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے، بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے، بلاول بھٹو زرداری

ٹیگز:
پیپلز
