کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کرونا ٹیسٹنگ اور ویکسین کے عمل میں تیزی اور تمام افراد کو ویکسینیشن کرنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے این سی او سی کے مطابق 30 اکتوبر تک ویکسینیشن لگوانے کا عمل مکمل کر لیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ڈویژن میں کرونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں انچارج ڈویژنل ٹاسک فورس ڈاکٹر نقیب اللہ نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کو کرونا ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی مجموعی صورتحال پر بریفننگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ، انچارج ڈویژنل ٹاسک فورس، میڈیکل سپرنٹینڈنٹس، ڈبلیو ایچ او کے علاوہ ڈاکٹرز اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے تمام میڈیکل سپرنٹینڈنٹس، ڈاکٹرز اور آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ویکسینیشن کے عمل میں حائل رکاوٹوں اور اعدادوشمار کی درستگی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اس حوالے سے عملے کی کمی اور اس مشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کووڈ ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن لگوانے کی استعداد کار میں بھی اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال اور بینظیر ہسپتال میں ویکسینیشن اور کووڈ ٹیسٹنگ کی سروسز عوام کے لئے 24 گھنٹے کر دی جائے جبکہ او پی ڈی اور ایمرجنسی میں کسی بھی شخص کو بغیر ویکسینیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام تعلیمی اداروں، سرکاری اور نجی دفاترز میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بھی 30 اکتوبر تک تمام افراد کو ویکسین لگوائی جائے انہوں نے کہا کہ ویکسین ہر فرد کے لئے لازم ہے لہذا اس سلسلے میں تعاون نہ کرنے والے نجی اور سرکاری دفاترز اور تمام تعلیمی اداروں والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جس طلباء و طالبات نے ویکسینیشن کے عمل میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا تو ان سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور نہ ہی انکی رجسٹریشن بھیجی جائے گی اسکولوں کے اساتذہ کی جانب سے بچوں کی صحت سے متعلق انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے پر ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا دریں اثنا کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت شہر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سروس لائن اور دیگر امور سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، سیکرٹری کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل، ایس ایس پی ٹریفک کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، کنٹونمنٹ بورڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفیسران موجود تھے اجلاس میں کہا گیا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی شہر میں گیس پائپ لائن بچھانے اور روڈ مرمت کے لیے رات کے وقت اپنا کام کرے گی کیونکہ دن کے اوقات میں رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوجاتی ہے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے ٹائم لائن اور حدود مقرر کیا جائے گا تاکہ کام کے ساتھ ساتھ مرمت بھی جلد از جلد کی جاسکے جس سے لوگوں اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کیتکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے ایک جامع سروے کرکے رپورٹ مرتب کی جائے تاکہ دوران کام اور مستقبل میں اس رپورٹ سے استفادہ حاصل کیا جا سکے
کوئٹہ میں ویکسین کے عمل میں تیزی اور تمام افراد کو ویکسینیشن کرنے کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں گے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن
