کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ اداروں کی بقاء میرٹ کو برقرار رکھنے اور شفافیت کی پاسداری کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے اپنے قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے سے ہی ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں میڈیکل فیکلٹی آف میڈیکل کالجز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مجیب ترین کی قیادت میں ڈاکٹروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ڈاکٹر ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہے اور وہ معاشرے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی کوالٹی ایجوکیشن میں ہی پنہاں ہے وفد نے گورنر بلوچستان کو صوبے بھر کے میڈیکل کالجز اور صحت کے مراکز سے متعلق نئی سفارشات پیش کرتے ہوئے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیاگورنر بلوچستان نے سینئیر ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اداروں کی بقاء میرٹ کو برقرار رکھنے اور شفافیت کی پاسداری کو یقینی بنانے سے وابستہ ہے، ظہو آغا

ٹیگز:
ظہو آغا
