کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)تر جمان حکومت بلو چستان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو، سر دار محمد صالح بھوتانی، بشریٰ رند اور میر ظہور بلیدی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے خط لکھنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے ایسی من گھڑت خبریں چلانے سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کو خط لکھنے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر حقائق کے برعکس ہے وزیراعلی بلوچستان نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی انہوں نے کہاکہ حقائق کے منافی خبریں چلانا اور سنسنی پھیلانا صحافتی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو، سر دار محمد صالح بھوتانی، میر ظہور بلیدی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے خط لکھنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، لیا قت شاہوا نی

ٹیگز:
بلوچستان
