اوتھل (گرین گوادر نیوز)کراچی سے پکنک منانے کنڈ ملیر آنے والے دو نوجوان ڈوب گئے ایک جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچالیاگیاتفصیلات کے مطابق کراچی سے بس کے ذریعے اپنے دوستوں کے ہمراہ لسبیلہ کے ساحل کنڈ ملیر کے مقام پر پکنک منانے آنیوالے دو نوجوان نہاتے ہوئے سمندر کے گہرے پانی میں ڈوبنے کے باعث ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا نعش اور سمندر میں ڈوب کر متاثر ہونے والے نوجوان کو بس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا سمندر میں ڈوب کر جاںبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فرحان ولد عمر فاروق ساکن آگرہ تاج لیاری سے ہوئی جو اپنے دوستوں کے ساتھ بس کے زریعے پکنک منانے لسبیلہ کے ساحل کنڈملیر پر آئے تھے ہسپتال میں نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
اوتھل، سمندرمیں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کرجاں بحق

ٹیگز:
اوتھل
