کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر سانحہ مانگی ڈیم میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے احتجاجی مظاہرین سے بات چیت کیلئے زیارت کراس گئے اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ مانگی ڈیم کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لینگے 2 مغوی جو اغوا کیے گئے تھے ان کو بخیریت بازیاب کرا لیا گیاہے اور دیگر ملزمان کیگرفتاری کے لیے صوبائی حکومت ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے اس موقع پر مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہدیگر معاملات حفاظتی اقدامات کی بنیاد پر شیئر نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر لایؤ اسٹاک مٹھا خان کاکڑ،رکن صوبائی اسمبلی ا صغر خان اچکزئی،وزیراعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ، ڈی جی لیویز قادربخش پرکانی ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ بات نہیں کہہ رہے ہیں کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کے تمام مسائل حل کر د یتے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے لیکن جن چیزوں پر آگے بڑھے ہیں۔وہاں چیزیں بہتر سے بہتری کی طرف جا رہی ہیں ہم نے پہلے دن سے ہی امن و امان کے معاملات کو اولین ترجیح دیتے ہوئے معاملات کو گذشتہ ادوار سے بہتر بنایا ہے اور آگے بھی بہتربنائیں گے حکومتی وفد نے احتجاج کرنے والے شرکا سے التماس کی کہ وہ ان شہداء کی تدفین کریں کیونکہ ہمارا اسلام بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہم اپنے شہداء کی میں میتوں کو اس طرح رکھ کر احتجاج کریں کیوں کہ صوبائی حکومت نے روز اول سے ہی معاملات کو طے کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی تھی
سانحہ مانگی ڈیم کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لینگے، میر ضیاء لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء لانگو
