کراچی (گرین گوادر نیوز)پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی مختلف واردتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔کراچی میں عزیز بھٹی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 50 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ ملزموں میں مزمل، شیراز اور سلمان شامل ہیں۔ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے، انہوں نے واردات کے دوران تاجر کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔
کراچی،سٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ٹیگز:
سٹریٹ کرائم
