خاران (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران گواش سے حاجیزئی برادری کا بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نیخاران گواش سے بی اے پی پی میں شمولیت کرنے والے میر آدم خان حاجزئی۔میر عبدالرحمان حاجزئی کے برادری اور بی اے پی عہدے داروں اور کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا اس موقع پر میر آدم خان حاجیزئی میر عبدالرحمان حاجیزئی۔عبدالعزیز حاجزئی۔محمد صالح حاجزئی۔میر جلال دین حاجزئی۔مرزا خان حاجزئی۔میر عطاء اللہ حاجزئی۔رسول بخش حاجزئی۔عبدالصمد حاجزئی۔میر امام خان حاجزئی۔عبدالحکیم حاجزئی۔شاہ مراد حاجزئی۔محمد عالم حاجزئی ودیگر نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر امجد خان ملازئی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر کام کررہی ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا خاران کے عوام اور علاقے سے خونی رشتہ ہے عوام کے دکھ درد میں میں اور میر شعیب نوشیروانی ہمیشہ ساتھ رہنگے اس موقع پر حاجیزئی برادری کے میر آدم خان حاجیزئی میر عبدالرحمان حاجیزئی نے بی اے پی دفتر میں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر امجد خان ملازئی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت پر فخر ہے گزشتہ روز میر اسلم حاجیزی نے اپنے اور غلام جان حاجیزی کے نام سے بی اے پی میں شمولیت کا جو تردیدی بیان جاری کیا ہے یہ ان دو افراد کا اپنا فیصلہ ہے ویسے میر محمد اسلم حاجیزی ہمارے لئے قابل احترام اور بھائی ہیں وہ اپنے فیصلے کا اختیار رکھتے ہیں ہمارا ان کے تردیدی بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم تمام برادری جو پارٹی دفتر میں موجود ہیں بی اے پی کے ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں کی موجودگی میں میر عبدالکریم نوشیروانی کی قیادت میں اپنے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر قائم ہیں انھوں نے کہا کہ میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی خاران و رخشان کے عوام کے ہر دکھ درد غمی خوشی میں شریک رہے ہیں ہربڑے مس?لہ و مصیبت کے وقت میر عبدالکریم نوشیروانی عوام کے درمیان رہا ہے اور خاص کر حاجیزئی برادری کاہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ہمیں میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کی قیادت پر فخر ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی میں انشاء اللہ ہم تمام حاجیزئی برادری فعال کردار ادا کرینگیاس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی سیکٹریٹ میں ضلعی جنرل سیکرٹری میر امجد خان ملازئی۔سینئر رہنماء حاجی محمد قاسم شیخ حسینی ٹکری حاجی محمد عالم عیسی زی شہزادہ محی الدین کبدانی۔سردار غلام جان بلانوشی۔غلام جان سمالانی۔میر محمد وارث کبدانی۔ماسٹر احسان کبدانی۔میر چراغ بلوچ ودیگر کارکنوں نے خاران گواش سے حاجیزئی برادری کے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی دفتر سے حاجیزئی برادری کے اعزاز میں استقبالیہ ٹی پارٹی دیا،
بلوچستان عوامی پارٹی جام کمال کی قیادت میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر کام کررہی ہے، عبدالکریم نوشیروانی

ٹیگز:
عبدالکریم نوشیروانی
