مستونگ (گرین گوادرنیوز) عید کی آمد،موٹرسائیکل چور سرگرم،مستونگ شہر و گردونواح کے علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اچانک اضافہ عوام پریشان۔کلی خوام کے قریب اب سے کچھ قبل بھی فہیم نامی نوجوان کو اسکی نئے یونیک موٹرسائیکل چین لی گئی۔تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی مستونگ میں، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری اور چھینے کی واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،مستونگ کے مختلف علاقوں کو جانیوالے لنک روڈ،راستوں پر شام کے وقت موٹرسائیکل چھینے اور موبائل و نقدی سے لوگوں کو محروم کیاجارہاہے انتظامیہ چوروں کے خلاف موثر کاروائی کرکے عوام کی جان و مال کی تحفظ یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں،چوری کے وارداتوں کے بعد عوام عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں اور لوگوں میں سخت بے چینی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں۔مستونگ کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے شہر میں لیویز فورس تعینات کرنے کی اپیل کی ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مستونگ سٹی میں گشت بڑھانے اور لنکس روڈوں پر مزید اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔
مستونگ، چور1 شخص سے موٹرسائیکل چین کر فرار

ٹیگز:
موٹرسائیکل چین کر فرار
