کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیرِ اہتمام پروفیسر زہرہ فرید اور ڈپٹی ٹریڑرر محمد شریف شاہوانی کی یاد میں مشترکہ تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں سینکڑوں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ریفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نذیر احمد لہڑی، شاہ علی بگٹی اور استاد ساکم علی نے خطاب کرتے ہوئے مرحومین کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی وفات کو جامعہ بلوچستان کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے اساتذہ جبکہ نذیر احمد لہڑی نے افسران کی جانب سے مرحومین کے اہلِ خانہ کے لیے ایک، ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں مرحومین کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔اختتام پر ڈاکٹر مفتی عبد الطاہر نے مرحومین اور جامعہ بلوچستان کے دیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
جامعہ بلوچستان میں پروفیسر زہرہ فرید اور محمد شریف شاہوانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ٹیگز:
جامعہ بلوچستان
