کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبہ پنجاب میں بلوچ طلباء کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان صالح محمد ناصر کو ہدایات دی کہ محکمہ داخلہ پنجاب سے فوری طور پر رابطہ کریں اور رپورٹ پیش کریں اور پنجاب کے اعلیٰ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے کہ بلوچستان کے طلباء لاوارث نہیں ہم ان کے وارث ہے ہم اپنے بچوں کو دیگر صوبے میں تعلیمی نصابی سرگرمیوں حاصلِ کرنے کیلئے بھجواتے ہیں نہ کہ اْنہیں سیاست کی بھینٹ چڑھنے کیلئے لیکن وہاں پر بلوچستان کے طلباء سے ناروا سلوک کیا جاتاہے جو کہ قابل مذمت اور باعث تشویش ہیں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے تمام بلوچ اسٹوڈنٹس سے بھی اپیل کی کہ آپ لوگ اپنے صوبے سے باہر ہو کر صرف اپنی تعلیم پر توجہ دیں بلوچستان کے لوگوں کی آپ سے بہت توقعات ہیں آپ لوگ بلوچستان کے مستقبل ہو غیر ضروری چیزوں میں اپنا وقت ضائع نہ کریں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ ڈاکٹر،انجینر،بن کر صوبے کی خدمت کریں جس سے بلوچستان کا نام روشن ہو گا یہ وقت صرف اور صرف تعلیم حاصل کرنے کا وقت ہیں اس ضمن میں اے سی ایس داخلہ بلوچستان صالح محمد ناصر نے اے سی داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا اور ان سے تفصیلی گفتگو کی جس پر اے سی داخلہ پنجاب نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ تمام لوگ جنہیں غلط فہمی کی بنیاد پر پنجاب پولیس نے اٹھایا ہے ان سب کو جلد رہا کیا جائے گا جس کی یقین دہانی پر وزیر داخلہ نے اظہار اطمینان کیا۔
بلوچستان کے طلباء لاوارث نہیں ہم ان کے وارث ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
