کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں تھانہ قائد آباد کی حدود مری آباد سید آباد کے ایک مکان سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت عاقل حسین ولد شاہد رضا(قوم ہزارہ، سکنہ علمدار روڈ)کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا۔واقعے کی وجوہات اور تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور محرکات کا تعین کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
کوئٹہ کے علاقے قائد آباد سے تشدد زدہ لاش برآمد، سول ہسپتال منتقل

ٹیگز:
کوئٹ
