کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں مقررہ نرخ سے زائد پر آٹا فروخت کرنے پر 7 آٹا ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بلوچستان کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گراں فروشی کے خلاف کارروائی کی۔کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ، مقررہ نرخ سے زائد پر آٹا فروخت کرنے پر 7 ڈیلرز گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ
