ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی مغوی سرکاری ملازم کو قتل کردیا لاش کوٹڑہ روڈ کھاری کے علاقے سے برامد اہل علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی مغوی مقتول گورنمنٹ سکول میں چپڑاسی تھا مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے کوٹڑہ گنداواہ روڈ پر گزشتہ روز اپنی سرکاری ڈیوٹی پر جانے والے گورنمنٹ ہائی سکول کے چپڑاسی عبدالرشید دیناری کو نا معلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا تھا اج انکی لاش کوٹڑہ کھاری کی علاقے سے پولیس کو ملی ہی جس کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ سول اسپتال گنداواہ منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ واقعے سے اہل علاقے میں سخت غم وغصے پایا جارہا ہے۔
جھل مگسی، نامعلوم مسلح افراد نے مغوی سرکاری ملازم کو قتل کردیا

ٹیگز:
جھل مگسی
