کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہزار گنجی پولیس تھانہ شالکوٹ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسماعیل رئیسانی نامی شخص قتل تفصیلات کے مطابق تھانہ شالکوٹ کی حدود میں واقع ہزار گنجی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اسماعیل ولد امیر بخش، قوم رئیسانی کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے متعلق کارروائی شروع کردی ہے، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور واقعے میں ملوث افراد سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کوئٹہ ، ہزار گنجی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
