کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی آئے گی انہوں نے وزیراعظم کے دورہ گوادر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ گوادر خوش آئند ہے اور جو منصوبے گوادر اور سی پیک کے لئے دیئے گئے ہیں وہ اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے جام کمال خان کے وژن کے مطابق ہیں انہوں نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کے لئے اربوں روپے کے اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبے حاصل کئے ہیں جن میں گوادر کے لئے پینے کے پانی کا منصوبہ، گوادر فری زون، گوادر ایئرپورٹ فیز 2 اور شمسی بجلی کے منصوبے قابل ذکر ہیں گوادر فری زون کا افتتاح گوادر کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ہے جس کا افتتاح وزیراعظم نے کر دیا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے لئے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی اور گوادر ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے نہایت اہم اور پہلی ترجیح بن جائے گا انہوں نے کہا کہ سی پیک اور گوادر منصوبے دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں جن کی تکمیل سے ان کے مذموم مقاصد کی ناکامی ہو گی اسی لئے دہشت گرد عناصر ان منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں لیکن ہماری سییکیورٹی فورسز ان حاسد دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہیں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر وطن کی سرحدوں اور مفادات کا دفاع کیا ہے ان کی انہی قربانیوں کی مرہون منت ہی یہ بڑے اور اہم منصوبے اپنی تکمیل کی طرف کامیابی سے گامزن ہیں جو انشاء اللہ بہت جلد پایہ تکمیل ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دشمنوں کے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس کے لئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ فیز 2 کی تکمیل سے یہاں سے اربوں ڈالرز کی تجارت ہو گی جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے عوام کے لئے خوشحالی اورروزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو حاصل ہو گااور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پہلی ترجیح ہے کہ ان منصوبوں کے ثمرات عام عوام تک پہنچیں اور ان ثمرات کو عام عوام تک پہنچانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ایجنڈے میں شامل ہے کہ بلوچستان کے منصوبوں میں بلوچستان کے لوگوں کا پہلا حق ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بہت جلد ترقی و خوشحالی میں دیگر صوبوں کے برابر ہو جائے گا۔
وزیراعظم کا دورہ گوادر خوش آئند ہے، ثمینہ ممتاز زہری

ٹیگز:
ثمینہ ممتاز زہری
