اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر) سو واہ موڑ پر ویگن سے اتار کرنوجوان کو قتل کر دیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق سون وہ موڑشہداد کوٹ روڈ پر دن دیہاڑے ویگن سے ہیبت خان لیغاری کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا حملہ آور فرار پولیس کے مطابق حملہ آور علی شیر لیغاری اور ان کے ساتھی تھے مرنے والا گوٹھ منیر خان دشتی کا رہائشی تھا وہ شہداد کوٹ جا رہا تھا کہ اسے ویگن سے اتار کر دن دھاڑے قتل کیا گیا لاش اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا جوں ہی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ایس ایچ او روف جمالی نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار ہوں گے۔

