جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو جھل مگسی کے علاقے گوٹھ جیانی میں نامعلوم افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں عبدالغفار اور مسماۃ(ع) کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
جھل مگسی کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا گیا

ٹیگز:
جھل مگسی
