کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے بانی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے BEEF کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری تعلیمی اقدامات اور مختلف اسکالرشپ اسکیمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر BEEF کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے مختلف امور، اسکالرشپ پروگرامز اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ BEEF صوبے کے باصلاحیت، مستحق اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف اسکالرشپ پروگرامز پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ ان پروگرامز کا مقصد مالی معاونت کے ذریعے طلبہ و طالبات کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع کو بہتر بنانا ہے۔
اس موقع پر BEEF کی مختلف اسکالرشپ اسکیمز اور ان کے دائرہ کار کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔Fully Funded District Topper Scholarship کے تحت ہر ضلع کی سطح پر نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو مکمل مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، تاکہ وہ اپنی تعلیم کو مزید آگے بڑھا سکیں۔
Transgender Scholarship کے ذریعے ٹرانس جینڈر طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے اور ان کی تعلیمی ضروریات میں معاونت کرنے کے لیے وظائف دیے جاتے ہیں۔Civil Shuhada Scholarship کے تحت سول شہداء کے بچوں کو تعلیمی معاونت فراہم کی جاتی ہے، تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
Fully Funded Sadiq Public School Scholarship کے ذریعے منتخب باصلاحیت طلبہ کو صادق پبلک اسکول میں معیاری تعلیم کے حصول کے لیے مکمل مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔Cadet Excellence Scholarship کے تحت کیڈٹ کالجز میں تعلیم حاصل کرنے والے نمایاں اور باصلاحیت طلبہ کی تعلیمی معاونت کی جاتی ہے، جس کا مقصد انہیں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔
BEEF Out of Province Scholarship کے ذریعے بلوچستان کے ایسے طلبہ کو معاونت فراہم کی جاتی ہے جو صوبے سے باہر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، تاکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی سہولت میسر ہو۔اسی طرح BEEF Partially Funded Scholarship کے تحت اہل طلبہ کو تعلیمی اخراجات کی مد میں جزوی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جس سے طلبہ اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
CEO BEEF خالد ماندائی نے بریفنگ کے دوران ادارے کے اسکالرشپ نظام، طلبہ کی سہولت، میرٹ پر مبنی طریقہ کار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ BEEF کی مختلف اسکالرشپ اسکیمز کا مقصد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اور مستحق طلبہ و طالبات کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے BEEF کی جانب سے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے لیے جاری مختلف اسکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا صوبے کے روشن مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیمی وظائف کی فراہمی میں میرٹ، شفافیت اور مستحق طلبہ تک رسائی کو بنیادی اہمیت دی جائے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے BEEF کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور ادارے کے انتظامی و تعلیمی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت اور اسکالرشپ پروگرامز کے حوالے سے ادارے کی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران BEEF کے افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ادارے کی موجودہ سرگرمیوں، اسکالرشپ پروگرامز اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

