کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری اورچئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب جان زہری کی خصوصی ہدایات پر شہر میں عوامی مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی ہدایات پر فاروقیہ ٹاؤن قلات میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔فاروقیہ ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے علاقے کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے، جبکہ رات کے اوقات میں گلیوں اور راستوں میں روشنی کی سہولت سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی آسانی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ اورچئرمین میونسپل کمیٹی کا مؤقف ہے کہ عوام کو عملی طور پر سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ قلات کے مختلف علاقوں میں ضرورت کے مطابق بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔عوامی حلقوں نے فاروقیہ ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈی سی قلات اورچئرمین میونسپل کمیٹی کے اقدامات کو سراہا ہے۔
عوام کو عملی طور پر سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے , انجینئر عائشہ زہری

ٹیگز:
انجینئر عائشہ زہری
