کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے رکن بلوچستان اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے والد، معروف قبائلی و سماجی رہنما حاجی میر جمعہ خان بادینی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میر جمعہ خان بادینی کی وفات سے قبائلی و سماجی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ مرحوم نے اپنی زندگی میں علاقے اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا انہوں نے میر غلام دستگیر بادینی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا میر جمعہ خان بادینی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
