کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے مستونگ کے باغ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ڈی ایس اپی رفیق حمزہ کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے ایک باغ میں ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو مستونگ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نواب غوث بخش اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ کے باغ میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے

ٹیگز:
مستونگ
