اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مو¿ثر روابط ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حق دار ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔آصف علی زرداری نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، جبکہ صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی آصف علی زرداری کو صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
