بھٹ شاہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، سندھ کےلوگ قبول نہیں کریں گے۔بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ محسن نقوی کا بیان سنا ہے، مجھے نہیں پتاان کا اشارہ کس طرف ہے؟ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی حکومت بھی مسلم لیگ نواز کے پاس ہے، بلوچستان میں کولیشن حکومت، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جبکہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر محسن نقوی سمجھتےہیں کہ نظام نیچے چلاگیا تو وہ تجویز دیں، انہوں نے بہت ساری تجاویزدی ہیں ان میں ایک یہ تجویزگھسی پٹی ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اور یہاں کےلوگ اسےقبول نہیں کریں گے۔
سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے محسن نقوی نے جو تجویزدی ہے یہ گھسی پٹی ہے، یہاں کےلوگ اسےقبول نہیں کریں گے : مراد علی شاہ

ٹیگز:
مراد علی شاہ
