گڑھی دوپٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔آزاد کشمیر الیکشن نتائج پر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں گرما گرمی بڑھ گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چودھری یاسین کے حلقے میں دھاندلی کے نتائج کیوں تسلیم کریں، 30 پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کرنے اور ٹھپے لگانے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، ان 30 پولنگ سٹیشنز پر نوے فیصد ٹرن آؤٹ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

ٹیگز:
بلاول بھٹو زرداری
