صحبت پور(ڈیلی گرین گوادر) صحبت پور پولیس وجود کھو بیٹھی؛ پولیس تھانہ RD298 کی حدود میں معمولی تنازع پر گاں مصری گرانی میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دونوں طرف سے آٹھ آدمی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، جبکہ دو کو علاج کے لیے جیکب آباد بھیج دیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق صحبت پور کی تحصیل محمد سعید کے علاقہ پولیس تھانہ RD298 کی حدود RD903 میں سابق سیکریٹری صحبت پور و بلوچستان کے معروف ٹھیکیدار کامران کنرانی کے والد کے نام سے منسوب گاں مصری خان میں معمولی تنازع پر گرانی برادری کے افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ سے دونوں طرف کے آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ چھ افراد کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا، جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت کے باعث مزید علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔عوام کے مطابق پولیس اپنا وجود کھو چکی ہے، تاہم حسبِ روایت پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
معمولی تنازعہ پر فائرنگ 8 افراد زخمی `2 کی حالت تشویشناک

ٹیگز:
فائرنگ
