گوادر(ڈیلی گرین گوادر)علاقائی بحری صورتحال اور جاری کشیدگی کے باوجود گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں ایک اور ٹرانس شپمنٹ جہاز نے بندرگاہ پر لنگر انداز ہو کر کارگو کی ہینڈلنگ شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق 18 جولائی کو بنگلہ دیشی پرچم بردار جہاز M/V JAHAN BROTHERS II گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا۔ جہاز سنگاپور سے گوادر پہنچا ہے اور اس پر 53,064.660 میٹرک ٹن پرائم اسٹیل بلیٹس موجود ہیں۔ مذکورہ کارگو کی منزل متحدہ عرب امارات کی الحمریہ پورٹ ہے۔ کارگو کو گوادر پورٹ پر عارضی طور پر اتار کر ذخیرہ کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دوسرے جہاز پر دوبارہ لوڈ کرکے متحدہ عرب امارات روانہ کیا جائے گا۔
گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں جاری، ٹرانس شپمنٹ جہاز نے بندرگاہ پر لنگر انداز ہو کر کارگو کی ہینڈلنگ شروع کردی

ٹیگز:
گوادر پورٹ
