کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے زیارت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو خراج تحسین جبکہ ہنہ اوڑک واقعے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت ہر افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے زیارت میں فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے امن و امان کی بحالی اور ملکی دفاع کی خاطر پولیس کے جوانوں کی جانب سے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا جو قابل تحسین عمل ہے انھوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سیکیورٹی اداروں اور غیور جوانوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک تمام ممکنہ اقدامات اور سرگرمیاں پوری طاقت سے جاری رہیں گے صوبائی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت آور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے شہداء کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل اور واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
ہنہ اوڑک اور زیارت واقعات قابل مذمت ہیں،حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری

ٹیگز:
امیر حمزہ زہری
