سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع بیسمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 14دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن بیسمہ کے علاقے نال ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کا منصوبہ تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانیکیلئے فوری اور تیز آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی نقل و حرکت مثر طور پر روکی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور آئی ای ڈیز بھی تباہ کر دی گئیں، آپریشن میں وطن کے بہادر سپوت لانس حوالدار محمد عباس نے جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 14دہشتگرد ہلاک : آئی ایس پی آر

ٹیگز:
سکیورٹی فورسز
