کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سمندری وسائل کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بلوچستان تقریباً 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کا حامل صوبہ ہے جو ملکی معیشت اور تجارت کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقے بلیو اکانومی، ماہی گیری اور سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔ سمندری آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ حکومت بلوچستان ساحلی ماحول کے تحفظ اور ماہی گیر برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سمندروں کا تحفظ درحقیقت انسانی مستقبل اور آنے والی نسلوں کے محفوظ ماحول کا تحفظ ہے۔
سمندروں کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
