ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں عدالت کے باہر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی میں عدالت کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے قبائلی رہنما وڈیرہ صوبازی راہیجہ بگٹی کو ہلاک کردیاجبکہ فائرنگ کی زد میں آکر میران کرمازی راہیجہ بگٹی زخمی ہوگیا۔پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ بگٹی میں عدالت کے باہر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
