کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں چمن پھاٹک سے متصل دھماکے میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر انجام تک پہنچایا جائے گا معصوم لوگوں پر حملے بزدلانہ کارروائیاں ہیں، دشمن سن لے بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی۔دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، ریاست پوری طاقت کے ساتھ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کو کچل دے گی۔
ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر انجام تک پہنچایا جائے گا : وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
