کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اور مستونگ اور نوشکی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا، معدنیات سے لدے تین ٹرک بھی نذر آتش، سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعہ کو نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این 40پر جدید آباد کے مقام پر ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ قومی شاہراہ پر ہی معدنیا ت لیکر جانے والے تین ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے حملہ آور وں کی تلاش شروع کردی۔
بلوچستان اور مستونگ اور نوشکی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا، معدنیات سے لدے تین ٹرک بھی نذر آتش

ٹیگز:
بلوچستان
