ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی اور صحبت پور فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز جھل مگسی گنداواہ پولیس تھانے کی حدود دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی گنداواہ پولیس موفع پر پہنچ گئی اور واقعے میں مرنے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو گنداواہ منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے جبکہ زخمیوں کو مذید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس کے مطابق وافعہ سیاہ کاری کے تنازعے پر رونما ہوا جبکہ صچبت پور کے قریب پہنور سہنڑی بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سبزی فروش عبدالنبی گھنیہ جان بحق ہوگیا جبکہ واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ سبی کے قریب بھانجے نے چھیروں کے وار کرکے اپنے ماموں مہراب ولد میر ہزار کلاچی کو زخمی کرکے فرار ہوگیا جن کو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا۔
جھل مگسی اور صحبت پور فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق4 زخمی

ٹیگز:
جھل مگسی
