چارسدہ (ڈیلی گرین گوادر) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا ادریس جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اتمانزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے مولانا ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود دو گن مین شدید زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مولانا ادریس کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا ادریس جاں بحق

ٹیگز:
مولانا ادریس
