ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) کچھی اور جھل مگسی میں نا معلوم مسلح افراد کا کیسکو کی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم پر حملہ دھماکہ خیز مواد سے چودہ کھمبے زمین بوس جبکہ چالیس سے زیادہ کھمبوں کی تارین کاٹ دی گئی بھاگ چھلگری بختیاراباد اللہ اباد لہڑی حاجی شہر کھٹن محرم غازی لمجی خیر واہ گنداواہ گاجان سمیت سینکڑوں دیہی اور شہری علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے پولیس کے مطابق گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے کیسکو کی تنصیبات پر حملہ آور ہوکر بھاگ سے گنداواہ جھل مگسی جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن بجلی کے چودہ کھمبوں پر ڈھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا کھمبے زمین بوس ہوکر گر گئے جبکہ چالیس سے زیادہ کھمبوں کی تارین کاٹ دی گئی جس سے بھاگ چھلگری گاجان گنداواہ سمیت دیگر سینکڑوں دیہی اور شہری علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس سیکورٹی فورسز اور کیسکو کی ٹمیں جاے وقوع پر پہنچ گئے کیسکو حکام کے مطابق مرمت اور بحالی کا کام سخت سکیورٹی کی نگرانی میں شروع کردی گئی ہے حکام کے مطابق بجلی بحالی میں چند روز لگ سکتے ہیں جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے پولیس کے مطابق کیسکو کے حکام کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ بھاگ پولیس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
کچھی اور جھل مگسی میں نامعلوم افرادنے کیسکو کے ہائی ٹرانسمیشن سسٹم کے 14کھمبوں کود ھماکہ کیز مواد سے اڑادیا

ٹیگز:
کچھی
