اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےخیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مظفرآباد، اسکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اورحسن ابدال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابقزلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی190 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
اسلام آباد خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں 6.1 شدت کا زلزلہ

ٹیگز:
زلزلہ
