قلعہ سیف اللہ (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیاتوال، مرکزی سیکرٹری حاجی عبدالحق ابدال، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر اور نعمت کاکڑ نے قلعہ سیف اللہ کے ضلعی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں موجود کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی قیادت کا بھرپور استقبال کیا اور اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیاتوال نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی شعور، تنظیمی مضبوطی اور عوامی رابطہ نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے نظریے کو عام کرنے کے لیے مزید متحرک کردار ادا کریں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں۔دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال اور منظم بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہی اصل طاقت ہیں اور انہی کی محنت سے پارٹی اپنے مقاصد حاصل کر سکتی ہے۔دورے کے اختتام پر کارکنوں نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کی قیادت کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
موجودہ حالات میں سیاسی شعور، تنظیمی مضبوطی اور عوامی رابطہ نہایت ضروری ہے ` عبدالرحیم زیاتوال

ٹیگز:
عبدالرحیم زیاتوال
