کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بھاگ ناڑی میں کم عمر لڑکی کے اغوا کے واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق، آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی سبی کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور مغویہ بچی کی باحفاظت بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی ادارے ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بابر یوسفزئی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور صوبے میں کسی بھی ظلم یا ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا
بھاگ ناڑی میں کم عمر لڑکی کے اغوا کے واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دیں

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
