کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کا قلمدان تفویض کردیا گیا۔ بدھ کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بی اے پی کے رکن اسمبلی میر ضیاء اللہ لانگو سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف بردار ی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی، صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، حاجی علی مدد جتک، بخت محمد کاکڑ، راحیلہ حمید خان درانی، سینیٹر دنیش کمار، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر، سیکرٹریز و دیگر افراد نے شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان حکومت کے رولز آف بزنس کے قاعدہ 5کے تحت میر ضیاء اللہ لانگو کو محکمہ داخلہ کا قلمدان تفویض کردیا۔اس حوالے سے گورنر بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات سے منتخب ہونے والے میر ضیاء اللہ لانگو کو21اگست 2024کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکم کے بعد سے بلوچستان میں وزیر داخلہ کا عہدہ خالی جبکہ محکمے کا قلمدان وزیراعلیٰ کے پاس تھا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کا قلمدان تفویض کردیا گیا

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
