دالبندین (ڈیلی گرین گوادر)آئی جی ایف سی بلوچستان ساتھ میجر جنرل بلال سرفراز کی زیرِ صدارت چاغی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع چاغی میں عوامی فلاح و بہبود، امن و امان کے قیام، پوست کی تلفی، صحت و تعلیم کی صورتحال، افغان مہاجرین کے انخلا اور بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان ساتھ نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی باہمی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے افغان مہاجرین کی باوقار واپسی، پوست کی تلفی کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میجر جنرل بلال سرفراز نے ہدایت کی کہ تمام ادارے عوامی مسائل کے حل اور ضلع میں دیرپا استحکام و ترقی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مثر بنائیں۔
آئی جی ایف سی بلوچستان ساتھ میجر جنرل بلال سرفراز کی زیر صدارت چاغی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

ٹیگز:
میجر جنرل بلال سرفراز
