قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم ضیا ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مجتبی باجوئی DSM پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ پولیس انسپکٹر شکیل احمد سمیت محکمہ صحت قلات اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ڈبلیو ایچ او کے DPO ڈاکٹر مجتبی باجوئی نے پولیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم 13 اپریل 2026 سے شروع ہوکر 16 اپریل 2026 چار روز تک جاری رہیگا پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن A کے کیپسول بھی دیئے جائیں گے پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیلوں کے 19 یونین کونسلز میں 40269 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں ضلع قلات میں تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیمیں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعرا ادبا کی زمہ داری ہے کہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمہ داری ہیکہ وہ بھر پور اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے پولیو مہم کے دوران کوئی غفلت لاپرواہی قابل قبول نہیں۔
قلات میں 13 اپریل سے 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا فیصلہ

ٹیگز:
قلات
