قلات(ڈیلی گرین گوادر) یڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ شعیب جان زہری ڈویژنل فا ر یسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی رینج فاریسٹ آفیسر قلات حبیب اللہ لہڑی ایس ڈی او وائلڈ لائف قلات شیر محمد ڈپٹی رینجر نزیراحمد بابو یوسف اور صحافیوں نے مشترکہ طور پر درخت لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اس مہم میں محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے پودے فراہم کیئے جارہے ہیں اور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیجائے انہوں نے بتایا کہا کہ یہ پودے مختلف سرکاری دفاتر، شاہراہوں اور عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے، جبکہ زمینداروں اور عام شہریوں میں بھی تقسیم کیئے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ افتتاحی تقریب کیموقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت اور آبیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ضلعی سطح پر گرین بیلٹ میں اضافہ ہو سکے شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کیموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم خوش آئند اقدام ہے اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی ہر ممکن تعاون فراہم کریگی
محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، میں محکمہ جنگلات کی نرسریوں سے پودے فراہم کیئے جارہے ہیں ` ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ

ٹیگز:
شاہنواز بلوچ
