کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں 31 جنوری کے دہشت گردی کے واقعات کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت شہر میں کئی سڑکیں بند اور کئی ون وے کردی گئیں شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 31 جنوری کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت شہر میں پشین اسٹاپ،انسکمب روڈ،اسپنی لنک روڈ، شہدائے زہری فلائی اوور، حالی روڈ سمیت دیگر کئی سڑکیں بند اور ون وے کردی گئیں ہیں جس سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے پیر کو کوئٹہ شہر میں سڑکوں کی بندش کے باعث بدترین ٹریفک جام رہا شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں کو بحال کیا جائے۔
کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد سڑکیں بند کردی گئیں،سڑکوں کی بندش کے باعث شہر میں بدترین ٹرین جام

ٹیگز:
کوئٹہ
